ابنا: ہمارے نمائندے کے مطابق اتوار کي شام ہونے والے عوامي مظاہروں ميں شريک لوگوں نےصنعا کے يونيورسٹي اسکوائر سے سرکاري ہيڈکوارٹر کي جانب مارچ کيا اور اپنے نعروں ميں اس عزم کا اظہار کر رہے تھے کہ وہ اپنے کسي بھي مطالبے سے ہرگز دستبردار نہيں ہونگے-
مظاہرين کو سرکاري ہيڈکوارٹر تک پہنچنے سے روکنے کے لئے بھاري تعداد ميں سيکورٹي اہلکار تعينات تھے تاہم کوئي ناخوشگوار واقعہ پيش نہيں آيا- واضح رہے کہ عبداللہ صالح تين ہفتے قبل ايوان صدر پر ہونے والے راکٹ حملے ميں زخمي ہونے کے بعد سعودي عرب فرار ہوگيا تھا- يہ مظاہرے ايسے وقت ميں ہوئے جب يمن کے ڈکٹيٹر کے پريس ايڈاوئز نے کہا ہے کہ عبداللہ صالح آئندہ اڑتاليس گھنٹوں کے دوران ذرائع ابلاغ سے خطاب کرنے والا ہے-دوسري جانب مغربي ليبيا نفوسہ نامي پہاڑي علاقے ميں گزشتہ ايک ہفتے سے انقلابيوں اور قذافي کے فوجيوں کے درميان زبردست لڑائي جاري ہے- قذافي حکومت نے اس علاقے ميں انقلابيوں کے مقابلے کے لئے مزيد فوجي روانہ کئے ہيں- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز